حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ اہل البیت اسلام آباد کی جانب سے علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع ایک متحرک قومی و دینی شخصیت سے محروم ہو گئی ۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شئي إلى يوم القيامة !
اظہار تعزیت
مکتب تشیع کے معروف دینی ادارے جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور مکتب تشیع کے علمی و قومی معاملات کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کی رحلت سے ملت تشیع ایک متحرک قومی و دینی شخصیت سے محروم ہو گئی ۔
ہم ان کے انتقال پر ان کے لواحقین ،رفقاء ،وابستگان اور ادارہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے ۔
جامعہ اہل البیت اسلام آباد